9 مئی مقدمات میں سابق پی ٹی آئی رکن اسمبلی عدیل خان گرفتار

عدالت نے عدم پیشی پر ملزم کی ضمانت منسوخ کردی تھی


کورٹ رپورٹر July 18, 2024
عدالت نے عدم پیشی پر ملزم کی ضمانت منسوخ کردی تھی۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 3 مقدمات میں پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی عدیل خان کو ضمانت منسوخی پر گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ 9 مئی کے 3مقدمات کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے سابق رکن سندھ اسمبلی عدیل خان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ کورٹ پولیس نے عدالتی حکم پر عدیل خان کو گرفتار کرلیا۔

عدالت نے عدم پیشی پر ملزم کی ضمانت منسوخ کردی تھی۔ حلیم عادل شیخ، راجہ اظہر اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 3 مقدمات کی سماعت 5 اگست تک ملتوی کردی۔ ملزمان کیخلاف ٹیپو سلطان اور فیروز آباد تھانے میں 3 مقدمات درج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں