کراچی میں شدید گرمی 24 گھنٹوں کے دوران 33 لاشیں ملیں

مرنے والے بیشتر افراد نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں، 17 جولائی کو سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے 49 کیسز رپورٹ ہوئے

(فوٹو: فائل)

شہر قائد میں شدید گرمی اور حبس کی لہر کے سبب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے 33 لاشیں ملی ہیں۔


مختلف علاقوں سے 24 گھنٹوں کے دوران ملنے والی لاشوں میں سے 6 لاشیں لیاری سے ملیں۔ اطلاعات کے مطابق مرنے والے بیشتر افراد نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں۔


دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے ہیٹ اسٹروک سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔



شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں یا فٹ پاتھ سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 33 بتائی گئی ہے۔ گزشتہ روز آئی آئی چندریگرروڈ،لیاری چاکیواڑہ بلوچ چوک،لیاری جہاں آباد لاشاری محلہ، سپر ہائی وے نیوسبزی منڈی فروٹ گیٹ،پرانا گولیماربے نظیرپارک اورکلفٹن بوٹ بیسن سے 6 افراد کی لاشیں ملیں۔


ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والے بیشترافراد نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں جو کہ شدید گرمی میں نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوئے۔ ان کی لاشیں ایدھی فاؤنڈیشن اور چھیپا ویلفیئر کے سرد خانوں میں منتقل کی گئی ہیں۔


محکمہ صحت سندھ کے مطابق 17 جولائی کوسرکاری اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے 49 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جناح اسپتال میں 3، سول اسپتال میں 22،سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں 22 اورنیوکراچی اسپتال میں2کیسزرپورٹ ہوئے۔


رپورٹ میں بتایا گیا کہ 17 جولائی کوہیٹ اسٹروک سے 2ا موات رپورٹ ہوئیں۔ جاں بحق ہونے والے 54 سالہ فضل رحمٰن جہانگیر روڈ اور 50 سالہ رمیش کا تعلق رنچھوڑ لائن سے تھا ۔

Load Next Story