شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی زمینی کارروائی شروع 15 دہشتگرد ہلاک
پاک فوج کے جوانوں نے میرانشاہ گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا ہے، آئی ایس پی آر
شمالی وزیرستان سے شہری آبادی کے انخلا کے بعد پاک فوج نے زمینی کارروائی شروع کردی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 15 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر جاری کئے گئے پیغام میں کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں شہری آبادی کا انخلا مکمل ہوگیا ہے جس کے بعد پیر کی صبح سے میران شاہ میں پاک فوج نے زمینی کارروائی شروع کردی ہے، پاک فوج کے جوانوں کی گھر گھر تلاشی کے دوران جھڑپوں میں 15 دہشتگرد ہلاک کئے جاچکے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 15 روز کے دوران آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کے 61 ٹھکانے تباہ کئے گئے، 19 دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو فورسز کے حوالے کیا جبکہ اس دوران پاک فوج کے 17 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ اس کے علاوہ بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں متاثرین میں سامان کی تقسیم بھی جاری ہے جس کے تحت اب تک راشن کے 30 ہزار پیکٹس تقسیم کئے گئے ہیں۔ بنوں میں فیلڈ اسپتالوں میں 5 ہزار 665 افراد کا علاج کیا گیا۔