الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 124 میں دھاندلی کے الزامات مسترد کردیئے

مبینہ دھاندلی کیخلاف تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ(ن) کے رکن شیخ روحیل اصغرکی کامیابی کو چیلنج کیا تھا


ویب ڈیسک June 30, 2014
مبینہ دھاندلی کیخلاف تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ(ن) کے رکن شیخ روحیل اصغرکی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے این اے 124 میں دھاندلی کے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے انتخابات درست قرار دے دیئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ 124 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف کے امیدوار ولید اقبال اور پیپلزپارٹی کی بشریٰ اعجاز کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں حلقہ این اے 124 میں انتخابی نتائج کو چیلنج کیا گیا تھا۔ الیکشن ٹریبیونل نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ حلقہ این اے 124 میں انتخابی دھاندلی کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے جس کے بعد ٹریبونل نے الیکشن کو درست قرار دیا ہے۔


واضح رہے کہ عام انتخابات میں قومی اسلمبی کے حلقہ این اے 124 پر مسلم لیگ (ن) کے نمائندہ شیخ روحیل اصغر نے کامیابی حاصل کی تھی جسے تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی نے دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے عدالت میں چیلنج کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں