کراچی میں ہیٹ ویو وکلا نے کالا کوٹ پہننے سے استشنیٰ مانگ لیا

وکلا کو 10 روز کے لیے بغیر کوٹ کے پیش ہونے کی اجازت دی جائے، جنرل سیکریٹری کراچی بار کا خط


ناصر بٹ July 18, 2024
فوٹو فائل

کراچی میں ہیٹ ویو کی لہر کی وجہ سے وکلا نے دوران ڈیوٹی (سماعت) کالا کوٹ پہننے سے استشنیٰ مانگ لیا۔

کراچی بار ایسوسی ایشن نے سیشنز ججز کو خط لکھ دیا۔ جنرل سیکریٹری کراچی بار کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ موسم کی شدت کی وجہ سے وکلاء دس روز کے لیے کالا کوٹ پہننے سے استثنیٰ دیا جائے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ کراچی ان دنوں غیر معمولی ہیٹ وے کا شکار ہے، جس کے دوران وکلاء کے لیے کالا کوٹ پہننا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔ ان دنوں میں کالا کوٹ پر پہن کر کام کرنا مشکل ہوچکا ہے جبکہ گرمی کی شدت میں کوٹ پہن کر کام صحت کے لیے نقصان دے ہورہا ہے۔

استدعا کی گئی ہے کہ وکلا کو 10 روز کے لیے بغیر کوٹ کے پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں