پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کیخلاف ن لیگ کی نظرثانی درخواست کو نمبر الاٹ
رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے درخواست کو 312 نمبر دیا گیا ہے
پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کے معاملے پر ن لیگ کی نظر ثانی درخواست کو نمبر الاٹ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے ن لیگ کی نظرثانی درخواست کو نمبر الاٹ کر دیا جس کے مطابق درخواست کو 312 نمبر دیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن نے سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی دائر کر رکھی ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر باضابطہ طور پر جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطبق فیصلے پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر الیکشن کمیشن کا دوسرا اجلاس کل ہوگا۔
آج ہونے والے اجلاس میں قانونی ٹیم نے کمیشن کو فیصلے سے متعلق ابتدائی قانونی پہلوؤں سے آگاہ کیا جبکہ کمیشن کی جانب سے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھنےکے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔