ویب سیریز ’ہیرامنڈی‘ سے قبل کسی نے سنجیدہ نہیں لیا سوناکشی سنہا
اداکارہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ سنجے لیلا بھنسالی نے ’فریدن‘ کے کردار کیلئے انہیں چانس دیا
بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ویب سیریز 'ہیرامنڈی میں کاسٹ سے قبل کسی نے سنجیدہ نہیں لیا۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ سنجے لیلا بھنسالی نے 'فریدن' کے کردار کیلئے انہیں چانس دیا۔
سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ وہ منفی اور نفسیاتی قسم کے کرداروں میں دلچسپی رکھتی ہیں اور انہیں 'فریدن' کا کردار کرنے میں بہت زیادہ مزہ آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : سوناکشی سنہا ہنی مون کے دوسرے مرحلے میں اکیلے فلپائن پہنچ گئیں
یہ بھی پڑھیں : سوناکشی سنہا کا 'ہیرامنڈی' کے بعد فلم 'کاکودا' میں لگاتار ڈبل رول
ان کا کہنا تھا کہ بطور اداکارہ وہ ہر قسم کا کردار کرسکتی ہیں اور چیلنجنگ کردار ملنے کیریئر کیلئے بہت اچھا ہوتا ہے۔