امریکا ایوارڈ یافتہ خاتون شیف دریا میں ڈوب کر ہلاک

49 سالہ ناؤمی پومرائے ریاست اوریگون میں اپنے شوہر کے ساتھ دریا کی سیر کو گئی تھیں


ویب ڈیسک July 18, 2024
49 سالہ ناؤمی پومرائے ریاست اوریگون میں اپنے شوہر کے ساتھ دریا کی سیر کو گئی تھیں

امریکا کی عالمی شہرت یافتہ خاتون شیف 49 سالہ ناؤمی پومرائے ریاست اوریگون میں اپنے شوہر کے ساتھ دریا کی سیر کو گئی تھیں اور ڈوب کر ہلاک ہوگئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی معروف اور ایوارڈ یافتہ شیف ناؤمی پومرائے کے شوہر کا کہنا ہے کہ دریا میں ٹیوبنگ کے دوران وہ پانی کے اندر ایک درخت کی شاخ کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگئیں۔

امریکی خاتون شیف کے شوہر کا کہنا تھا کہ ناؤمی پومرائے دریا کے تیز بہاؤ کے ساتھ کافی دور تک چلی گئیں اور یہ سب لمحہ بھر میں ہوا۔ ہمیں سنبھلنے کا موقع بھی نہ مل سکا۔

یہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا اور 48 گھنٹے بعد ان کی لاش غوطہ خوروں نے دریا سے نکالی۔ امریکی خاتون شیف کا اپنا ایک ریسٹورینٹ بھی تھا جہاں لوگ بڑی تعداد میں آیا کرتے تھے۔

کھانے پکانے ناؤمی پومرائے کا جنون تھا اور وہ ایوارڈ یافتہ شیف بھی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں