موبائل پاسورڈ دینے سے بچنے کیلیے نوجوان نے سمندر میں چھلانگ لگادی

واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں پیش آیا، اے جے نامی شخص سے اُس کی گرل فرینڈ نے بھی موبائل کا پاسورڈ مانگا تھا


ویب ڈیسک July 18, 2024
فوٹو اسکرین گریپ

امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے موبائل فون کا پاسورڈ دینے سے بچنے کیلیے سمندر میں چھلانگ لگا دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب فلوریڈا فش اور جنگی حیات کمیشن کے اہلکار سمندر میں موجود کشتی پر پہنچے اور لڑکے لڑکے سے تفتیش کی۔

پولیس نے کشتی میں بیٹھ کر تفریح اور مچھلیاں پکڑنے والے جوڑے سے سوالات پوچھے تو اُس میں موجود نوجوان جس کی شناخت اے جے کے نام سے ہوئی اُس نے اپنا اور دوست کا تعارف کروایا۔

جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب اے جے سے پولیس اہلکار اور اُس کی دوست (گرل فرینڈ) نے موبائل کا پاسورڈ مانگا تو وہ ابتدا میں حیلے بہانے بناتا رہا اور پھر تیز آواز سے اپنی دوست کو مخاطب کر کے کہا کہ تم مجھ پر الزام لگا رہی ہو کہ میں اپنا موبائل تمھیں نہیں دے رہا یا مزاحمت کررہا ہوں۔

اس دوران اے جے نے مشتعل ہونے کی اداکاری کی اور پھر موبائل پاسورڈ دینے سے بچنے کیلیے سمندر میں کود کیا، خوش قسمتی سے اُسے تیراکی آتی تھی اس لیے وہ ڈوبنے سے بھی بچا رہا۔

بعد ازاں 7 منٹ کی تیراکی کے بعد وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے سمندر بوٹ کی مدد اے جے کو پکڑا اور اُسے حراست میں لے لیا۔

اس واقعے کی ویڈیو اے جے کی دوست نے یوٹیوب پر شیئر بھی کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں