زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 42 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے

ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے


ویب ڈیسک July 18, 2024
(فوٹو: فائل)

ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری زخائر گزشتہ ہفتہ کے دوران ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کمی سے 9 ارب 42 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اعلامیے کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 12 جولائی کو 14 ارب 70 کروڑ 35 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 27 کروڑ 98 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں