لاہور یوم عاشور کےمرکزی جلوس میں ایس پی سٹی پر حملے کا مقدمہ درج

دو ملزمان نے چھریوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایس پی سٹی علی رضا اور ان کا آپریٹر سہیل زخمی ہوگیا تھا


ویب ڈیسک July 18, 2024
حملے کا مقدمہ تھانہ داتا دربار میں درج کیا گیا

یوم عاشور کےمرکزی جلوس میں زخمی ہونے والے ایس پی سٹی پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ داتا دربار لاہور میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق 10 محرم کو ایس پی سٹی علی رضا گامے شاہ کے باہر ڈیوٹی پر موجود تھے کہ جلوس کے شرکا نے زبردستی پولیس کے حصار کو توڑا ۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ کالے کپڑوں میں ملبوس دو ملزمان نے ایس پی سٹی علی رضا پر چھریوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایس پی سٹی قاضی علی رضا اور ان کا آپریٹر سہیل زخمی ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں