گورنر سندھ کی ایم کیو ایم وفد کو لوڈشیڈنگ اور زائد بلنگ پر کے الیکٹرک سے رابطے کی یقین دہانی

شہر قائد کی ترقی کے لئے وفاق ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے، کامران ٹیسوری کی گفتگو

گورنر سندھ کی ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ وفاق شہر قائد کی ترقی کےلیے ہر ممکن تعاون فراہم کررہا ہے جبکہ انہوں نے ایم کیو ایم کے قائدین کو شہر میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور زائد بلنگ پر کے الیکٹرک سے رابطے کی یقین دہانی کرائی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔


ملاقات میں شہر قائد میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں وفاقی تعاون، تاجروں کو درپیش مشکلات، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، زائد بلنگ کی شکایات سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ شہر قائد کی ترقی کے لئے وفاق ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے، کراچی انفرا اسٹرکچر کی بحالی و ترقی کے لئے بھی ترجیحی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں کو یقین دلایا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور زائد بلنگ کی شکایات پر کے الیکٹرک حکام سے بات کروں گا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ شہر قائد میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی سے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ سید مصطفی کمال نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور زائد بلنگ کی شکایات بہت بڑھ چکی ہیں۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }