خیبرپختونخوا میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 17 گھنٹے تک پہنچ گیا

پیسکو حکام کے مطابق صوبے کو 1900 میگاواٹ بجلی درکار ہے مگر وفاق سے 1580 میگاواٹ مل رہی اور 320 میگاواٹ کی کمی ہے


ویب ڈیسک July 18, 2024
پیسکو حکام نے بتایا کہ جن دیہی علاقوں میں بل کی ادائیگی نہیں ہوتی وہاں لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں ہوگی—فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت تمام دیہی اور شہری علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جہاںشہری علاقوں میں 8 سے 12 اور دیہی علاقوں میں یہ دورانیہ 12 سے 17 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) حکام کے مطابق شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کی کوشش جاری ہے، البتہ دیہی علاقوں اور خاص طور پر بجلی بل ادا نہ کرنے والے علاقوں کے لوگوں پر لوڈ شیڈنگ میں کسی قسم کی کمی نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت صوبے میں بجلی کی ضرورت 1900 میگا واٹ ہے، مگر وفاق کی طرف سے صرف 1580 میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے صوبے میں بجلی کا شارٹ فال ہے اور اس وقت صوبے کو 320 میگا واٹ کی کمی کا سامنا ہے۔

پشاور میں گزشتہ شام تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی وجہ سے بعض علاقوں میں بجلی کی تاریں اور کھمبے گر گئے تھے، جس کی وجہ سے شہر کے بیشتر حصوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |