محرم کے جلوس کی ڈیوٹی سے غیر حاضر 14 اہلکاروں کی معافی قبول

ایس ایس پی آپریشنز نے معافی قبول کرنے کے بعد رپٹ درج کروادی


July 18, 2024
فوٹو فائل

محرم کے دوران ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر نوکری سے برخاست کیے جانے والے 14 اہلکاروں کی معافی کو قبول کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 9 محرم کو شادماں جلوس کی ڈیوٹی پر تعینات 14 اہلکاروں کی بغیر اطلاع غیر حاضری کا انکشاف اُس وقت ہوا تھا جب ایس ایس پی آپریشنز نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ایس ایس پی آپریشنز نے بغیر اطلاع کے غائب ہونے والے 14 اہلکاروں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے انہیں نوکری سے نکال دیا تھا جس کے بعد محکمہ پولیس نے نوٹٰ فکیشن بھی جاری کیا۔

تاہم اب اطلاع آئی ہے کہ نوکری سے برخاست کیے جانے والے 14 اہلکاروں نے اپنی غیر حاضری کا اعلیٰ حکام کو عذر پیش کرتے ہوئے معافی مانگی ہے جسے قبول کرلیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشن نے تمام اہلکاروں کی معافی کو قبول کرتے ہوئے تھانہ نصیر آباد سے وائرلیس پیغام موصول ہونے کے بعد رپٹ درج کروا دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |