صوبوں سے متعلق مالی معاملات پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب

مشترکہ مفدات کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے میں یوتھ پالیسی اور کھیلوں کا فروغ بھی شامل ہے


ویب ڈیسک July 18, 2024
مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت ہوگا—فوٹو: فائل

وزیر اعظم شہباز شریف نے صوبوں سے متعلق مالی معاملات سمیت دیگر امور پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں یوتھ پالیسی اور کھیلوں کا فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا۔

مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں صوبوں سے متعلق مالی معاملات بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں