رمل علی نے مریم نواز سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا

ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے بہت سے مسائل ہیں جس کے لیےوزیراعلیٰ سے ملاقات کرنا چاہتی ہوں، ماڈل


ویب ڈیسک July 18, 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستان کی نامور ماڈل اور رقاصہ رمل علی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا۔

ماڈل کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے کے لیے بہت کچھ کر رہی ہیں، ان کی ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے بہت سے مسائل ہیں جس کے لیے وہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں۔

رمل علی کا کہنا تھا مریم نواز سب کے مسائل حل کر رہی ہیں اور انہیں ہمارے مسائل بھی حل کریں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی ٹرانس جینڈر ماڈل واداکارہ رمل علی پی ٹی آئی میں شامل

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بہت جلد اپنی کمیونٹی کے افراد کے ساتھ وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے ملاقات کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں