ہاردک پانڈیا نے اہلیہ نتاشا سے علیحدگی کی تصدیق کردی

چار سال اکٹھے رہنے کے بعد ہم دونوں نے اپنے بہتر مفاد میں یہ فیصلہ کیا، بھارتی کرکٹر کا انسٹاگرام پر پیغام


ویب ڈیسک July 18, 2024
فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے اہلیہ نتاشا سٹینکوویچ کے ساتھ علیحدگی کی تصدیق کردی۔

ہاردک پانڈیا نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں لکھا کہ چار سال اکٹھے رہنے کے بعد ہم دونوں نے اپنے بہتر مفاد میں یہ فیصلہ کیا ہے۔ ہم نے مل کر اپنی پوری کوشش کی اور اپنا سب کچھ اس میں ڈال دیا اور ہمیں یقین ہے کہ یہ ہم دونوں کے بہترین مفاد میں ہے۔

ہاردک پانڈیا نے لکھا کہ یہ ہمارے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا، اپنے بیٹے آگستیا کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ان کی زندگیوں کا مرکز رہے گا اور وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وہ اس کی خوشی کے لیے جو کچھ کرسکتے ہیں وہ کریں۔

مزید پڑھیں: طلاق کی خبروں کے دوران پانڈیا کی اہلیہ نتاشا نے بھارت چھوڑ دیا

ہاردک نے لکھا کہ اس مشکل وقت میں ہم رازداری فراہم کرنے کے لیے آپ سے تعاون کی مخلصانہ درخواست کرتے ہیں۔ ان کی اہلیہ بالی ووڈ اداکارہ نتاشا نے بھی ایسا ہی بیان انسٹا گرام پر اپ لوڈ کیا ہے۔




واضح رہے کہ رواں سال مئی سے پانڈیا اور نتاشا کی علیحدگی کی خبریں گردش کررہی تھیں لیکن دونوں کی جانب سے خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ہاردک پانڈیا سے طلاق کی خبر پر اداکارہ نتاشا نے کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

یاد رہے کہ ہاردک پانڈیا نے مئی 2020 میں ممبئی کی ایک عدالت میں بالی ووڈ اداکارہ نتاشا سے شادی کی تھی اور گزشتہ سال فروری میں پانڈیا نے دوبارہ نتاشا سے شادی کی تھی، اس جوڑی کا ایک بیٹا بھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |