2024

وفاقی حکومت کا وزارت صحت سمیت 5 وزارتیں ختم کرنے کیلئے مشاورتی عمل مکمل

ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی نے وزارت صحت، آئی ٹی ٹیلی کام، صنعت و پیداوار، امور کشمیر اور سیفران کے حکام سے مشاورت کی


رضیہ خان July 18, 2024
ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی نے مشاورت مکمل کرلی—فوٹو: فیس بک

وفاقی حکومت نے وزارت قومی صحت سمیت پانچ وزارتوں کو ختم کرنے کا مشاورتی عمل مکمل کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ادارہ جاتی اصلاحاتی کمیٹی نے مشاورتی اجلاس میں مذکورہ وزارتوں کے خاتمے پر متعلقہ ملازمین کو بڑے پیکج کے ساتھ گولڈن شیک ہینڈ دینے کی تجویز دی گئی ہے اور ذرائع نے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی منظوری کے بعد ملازمین کو بڑے پیکج کے ساتھ گولڈن شیک ہینڈ اسکیم دی جائے گی۔

ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی نے وزارت صحت، آئی ٹی ٹیلی کام، صعنت و پیداوار، امور کشمیر اور سیفران کے حکام سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پانچوں وزارتوں کے ملازمین کے مستقبل کا فیصلہ 30 جولائی سے قبل کر لیا جائے گا اور تحلیل شدہ وزارتوں کے ملازمین کو دوسری وزارتوں میں بھی ضم کیا جا سکتا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پانچوں وزارتوں کو ختم کرنے سے قبل حتمی فیصلے کے لیے وزیر اعظم کو اس حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں