مخصوص نشستیں ججز کمیٹی کے دو ارکان کا ن لیگ کی نظرثانی درخواست دو ماہ بعد مقرر کرنے پر اتفاق

ججز دو ماہ کی چھٹیوں پر جا رہے ہیں اور دستیاب نہیں ہوں گے، کمیٹی کے اکثریتی ارکان کی رائے، ذرائع

(فوٹو : فائل)

ججز کمیٹی کے دو ارکان نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر مسلم لیگ ن کی نظر ثانی درخواست دو ماہ بعد مقرر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔


ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نظر ثانی درخواست نمبر لگا کر ججز کمیٹی کے سامنے پیش کی گئی، کمیٹی کے دو ارکان نے نظر ثانی درخواست دو ماہ بعد مقرر کرنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کے اکثریتی ارکان کی رائے ہے کہ ججز دو ماہ کی چھٹیوں پر جا رہے ہیں اور دستیاب نہیں ہوں گے۔
Load Next Story