گلوبل ٹی20 لیگ منتظمین کو آئی سی سی سے منظوری کا انتظار

ایک بھارتی اونر کی مبینہ مشکوک سرگرمیوں اورتحقیقات کا بھی انکشاف

(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

گلوبل ٹی 20 کینیڈا لیگ کے منتظمین کو آئی سی سی سے منظوری کاانتظار ہے، بعض حلقوں کے مطابق تاخیر کی وجہ کرکٹ کینیڈا کے واجبات کی عدم ادائیگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلوبل ٹی 20 کینیڈا لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا 25 جولائی سے 11 اگست تک انعقاد ہونا ہے، البتہ اب تک ایونٹ کو آئی سی سی نے شرف قبولیت ہی نہیں بخشی، درخواست پر جلد کوئی فیصلہ متوقع ہے، بعض حلقوں کے مطابق منتظمین نے کرکٹ کینیڈا کے واجبات اب تک ادا نہیں کیے ہیں، یہ معاملہ حل ہونے پر ہی اجازت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: لیگز کے لیے این او سی نہ دینے پر احمد شہزاد بورڈ پر برہم


دوسری جانب بعض ذرائع نے بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک ٹیم اونر کی مبینہ مشکوک سرگرمیوں اور تحقیقات کا بھی ذکر کیا، ان کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں اس حوالے سے سنسنی خیز تفصیلات سامنے آ سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کی پالیسی ہے کہ وہ اس قسم کے معاملات پر کوئی تبصرہ نہیں کرتی، ایونٹ میں پاکستانی اسٹار شاہین آفریدی اور محمد نواز ٹورنٹو نیشنلز کی ٹیم کا حصہ بنے،وینکوور نائٹس نے قیادت محمد رضوان کو سونپی،ان کے ساتھ بابر اعظم اورمحمد عامر بھی ٹیم میں شامل ہوئے، البتہ پی سی بی نے کھلاڑیوں کو تاحال ایونٹ کیلیے این او سی نہیں دیا، اس کی وجہ آئی سی سی کی جانب سے ٹورنامنٹ کو منظور نہ کیا جانا بتائی گئی،

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم، رضوان، شاہین سمیت دیگر کرکٹرز کو این او سی کیوں نہیں مل رہا؟

حکام نے چند روز قبل کھلاڑیوں پر کام کا بوجھ کم کرنے کیلیے بھی لیگز میں شرکت محدود کرنے کی پالیسی تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا البتہ مکمل تفصیلات ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہیں ۔
Load Next Story