دوسرا ٹیسٹ انگلینڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگ میں 416 رنز بنا کر آؤٹ

کیریئر کی چھٹی سنچری اسکور کرنے والے اولی پوپ 121 رنز بنا کر نمایاں رہے


ویب ڈیسک July 18, 2024
(تصویر: گیٹی امیجز)

انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے دن کے اختتام پر اپنی پہلی اننگ میں 416 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ کی ٹیم پہلے دن کے اختتام پر 88.3 اوورز میں 416 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کیریئر کی چھٹی سنچری اسکور کرنے والے اولی پوپ 121 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بین ڈکٹ 71، کپتان بین اسٹوکس 69، کرس ووکس 37، ہیری بروک 36، جیمی اسمتھ 36، جو روٹ 14، شعیب بشیر 5، گٹ ایٹکنسن 2 اور زیک کرولے 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مارک ووڈ 13 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ کیون سنکلیئر، کیوم ہوج اور جیڈن سیلز نے 2، 2 جبکہ شیمار جوزف نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی آخری وکٹ گرنے کے ساتھ ہی پہلے دن کا کھیل ختم کر دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز اپنی اننگ کا آغاز دوسرے دن کی شروعات سے کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں