کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 نمیبیا نے عمان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

234 رنز کا ہدف نمیبیا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 48 ویں اوور میں حاصل کیا


ویب ڈیسک July 19, 2024
(فوٹو: فائل)

کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 میں نمیبیا میں عمان کو چھ وکٹوں سے شکست دےد ی۔

ڈیونڈی میں کھیلے گئے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ2 کے 14 ویں میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عمان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز اسکور کیے۔

عمان کی جانب سے خالد کائل اور ذیشان مقصود 51، 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان عاقب الیاس 39، شعیب خان 30، آیان خان 17، پراتیک اٹھاولے 6، کشپ پرجاپتی 2 اور کلیم اللہ 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نمیبیا کی جانب سے بین شکونگو نے 4 جبکہ جیک بریسل، برنرڈ شولٹز اور جونیئر کاریاٹا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

جواب میں 234 رنز کا ہدف نمیبیا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 48 ویں اوور میں حاصل کیا۔

نمیبیا کی جانب سے جین فرائلنک 73 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان جرہرڈ اریسمس 36، مائیکل وین لِنجن 30 اور لو-ہانڈرے لورنس 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جے جے اسمٹ 44 اور جے پہ کوٹز 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

عمان کی جانب سے بلال خان نے 2 جبکہ جے اڈیڈرا اور ذیشان مقصود نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں