ویٹیلٹی ٹی 20 بلاسٹ سرے نے ہیمپشائر کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

سرے نے 184 رنز کا ہدف سیم کرن کی شاندار سینچری کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 20 ویں اوور میں حاصل کر لیا

ویٹیلٹی ٹی 20 بلاسٹ میں سرے نے ہیمپشائر کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لندن میں کھیلے گئے ساؤتھ گروپ کے میچ میں سرے کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے ہیمپشائر کی ٹیم 183 رنز بنا کر 20 ویں اوور میں آؤٹ ہوئی۔

ہیمپشائر کی جانب سے ٹوبی البرٹ 66 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان جیمز ونس 23، لیام ڈاسن 19، ایڈی جیک 14، بینی ہویل 13، جیمز فلر 12، بین مکڈرموٹ 11، ٹام پریسٹ 9، جو ویتھرلے 4 اور بریڈ وہیل 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سرے کی جانب سے جورڈن کلارک نے 3، میٹ ڈن نے 2 اور کیمرون اسٹیل اور ٹام لاویس نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔


جواب میں سرے نے 184 رنز کا ہدف سیم کرن کی شاندار سینچری کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 20 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

سرے کی جانب سے سیم کرن 102 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ڈوم سبلے 27، جیمی اوورٹن 21، لوری ایونز 8، روری برنز 7اور ول جیکس 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان کرس جورڈن 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ہیمپشائر کی جانب سے جون ٹرنر نے 2، بریڈ وہیل نے 2 اور ایڈی جیک نے 1 وکٹ حاصل کی۔
Load Next Story