Literally Anybody Else نام سے صدارتی انتخاب لڑنے والا امریکی شہری
Else بڑی پارتیوں کے امیدواروں کے خلاف احتجاج اور موجودہ نظام سے ناپسندیدگی کے اظہار کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں
امریکا میں ایک شخص نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے قانونی طور پر اپنا نام بدل کر Literally Anybody Else رکھ لیا۔
امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ ملٹری ویٹرن اور مڈل اسکول میں ریاضی کے استاد (جن کو پہلے ڈسٹن ایبے کے نام سے جانا جاتا تھا) کا کہنا تھا کہ وہ موجودہ بڑی پارٹیوں کے امیدواروں کے خلاف احتجاج اور موجودہ نظام سے ناپسندیدگی کے اظہار کے لیے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
Else ٹیکساس میں رائٹ-اِن کمپین چلا رہے ہیں جہاں انکوں انتخابات میں جگہ پانے کے لیے 1 لاکھ 13 ہزار درکار دستخط نہیں مل سکے۔ البتہ، ٹینیس میں ان کا انتخابات میں حصہ لیا جانا متوقع ہے کیوں کہ ان کا کہنا ہے کہ انہیں وہاں دستخظ کی مطلوبہ تعداد حاصل ہو گئی ہے۔