75 گھنٹے تک لگاتار موبائل گیم کھیلنے کا عالمی ریکارڈ

اس دوران ان کو ہر گھنٹے 5 منٹ کے وقفے کی اجازت تھی


ویب ڈیسک July 19, 2024
(تصوہر: گینیز ورلڈ ریکارڈز)

نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے شہری نے موبائل فون پر ڈریم لیگ سوکر 2023 گیم لگاتار 75 گھنٹے کھیل کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اوسیڈ اولووول نے یہ ریکارڈ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ وائٹ فوٹ کے 2022 میں بنائے گئے 50 گھنٹوں کے ریکارڈ کو توڑ کر اپنے نام کیا ہے۔

ادارے کا کہنا تھا کہ اوسیڈ پہلے ریکارڈ ساز ہیں جنہوں نے یہ ریکارڈ بنانے کے لیے ڈریم لیگ سوکر گیم کا انتخاب کیا۔ اس سے قبل لوگ فیفا یا پرو ایوولوشن سوکر کا انتخاب کیا کرتے تھے۔

اوسیڈ نے اس گیمنگ میراتھون ک لیے اپنا آئی فون ٹی وی اسکرین کے ساتھ جوڑا اور اس دوران ان کو ہر گھنٹے 5 منٹ کے وقفے کی اجازت تھی۔ ساتھ ہی ان کو اپنے وقفے جمع کر کے ایک ساتھ بڑا وقفہ لینے کی بھی اجازت تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں