فریزر کے بغیر ادویات ذخیرہ کرنے والی ٹیکنالوجی تیار

یہ ٹیکنالوجی انسولین جیسی اہم ادویات کو ریفریجریٹر یا فریزر کے بغیر ذخیرہ اور تقسیم کرنے میں مدد دے سکتی ہے


ویب ڈیسک July 19, 2024

سائنس دانوں نے ایک نیا جیل بنایا ہے جو انسولین جیسی اہم ادویات کو ریفریجریٹر یا فریزر کے بغیر ذخیرہ اور تقسیم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

محققین کے مطابق یہ ٹیکنالوجی دنیا کے ایسے حصوں میں پروٹین پر مبنی ادویات کی رسائی میں بہتری لا سکتی ہے جہاں ذخیرہ کرنے کا انفرا اسٹرکچر بہتر نہیں ہو۔

جرنل نیچر میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق یہ ٹیکنالوجی دنیا کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں لوگوں کو درپیش سنجیدہ نوعیت کے صحت کے مسائل کی تشخیص اور علاج کی کوششوں میں بہتری لا سکتی ہے۔

یونیورسٹی آف گلاسگو سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے شریک مصنف ڈیو ایڈمز نے کہا کہ جو ٹیکنالوجی انہوں نے بنائی ہے وہ مریضوں کو پروٹین فراہم کرنے والی موجودہ 'کولڈ چین' کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے اہم پیشرفت رکھتی ہے۔

سائنس دانوں نے کہا کہ یہ اسپیشل ہائیڈروجیل بڑی حد تک پانی سے بنا ہے جو پروٹین کو مستحکم رکھتا ہے اور 50 ڈگری سیلسیئس کے درجہ حرارت تک ان کی خصوصیات کو بچاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |