ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی الیکشن کے لیے پارٹی کی نامزدگی باضابطہ طور پر قبول کرلی

ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلیکن نیشنل کنوینشن میں گزشتہ ہفتے قاتلانہ حملے میں بچ جانے کے بعد پہلی بار عوام سے خطاب کیا


ویب ڈیسک July 19, 2024
(تصویر: سی این این)

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی الیکشن کے لیے ریپبلیکن پارٹی کی نامزدگی باضابطہ طور پر قبول کرلی۔

ملواکی میں منعقد ہونے والی ریپبلیکن نیشنل کنونشن میں گزشتہ ہفتے قاتلانہ حملے میں بچ جانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار عوام سے خطاب کیا۔

خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آج وہ فخریہ طور پر امریکی صدارتی الیکشن کے لیے پارٹی کی نامزدگی کو قبول کرتے ہیں۔

جمعرات کو منعقد ہونے والی کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ آدھے نہیں بلکہ پورے امریکا کے صدر کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں کیوں کہ نصف امریکا میں جیت کر کوئی فتح نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں