شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں پر سندھ کے دروازے بند نہیں کئے قائم علی شاہ

انتظامیہ کو ایسے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے کہ متاثرین کے ساتھ دہشت گرد صوبے میں داخل نہ ہو پائیں، وزیراعلیٰ سندھ


ویب ڈیسک June 30, 2014
شمالی وزیرستان کے متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائے گی،سید قائم علی شاہ،فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہےکہ شمالی وزیرستان کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی وہ ہمارے بھائی ہیں سندھ بھی آسکتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق اسلام آباد میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات کی اور انہیں شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے 5 کروڑ کا امدادی چیک پیش کیا جبکہ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر خورشید بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے گفتگو کے دوران قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائے گی وہاں سے نقل مکانی کرنےوالے ہمارے بھائی ہیں وہ سندھ بھی آسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک تقریباً ایک لاکھ افراد نقل مکانی کرکے سندھ آچکے ہیں،سندھ کی سرحد پر چیک پوائنٹس بنا کر صوبے میں داخل ہونےو الوں کی چیکنگ کی ہدایت کی گئی ہے اور انتظامیہ کو ایسے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے کہ متاثرین کے ساتھ دہشت گرد صوبے میں داخل نہ ہو پائیں۔اس موقع پرقائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ متاثرین کی مدد کے لئے خیبرپختونخوا حکومت کی مدد کریں گے جبکہ پیپلزپارٹی نے متاثرین کی مدد کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں