امریکی ارب پتی نے اربوں روپے کے بدلے ڈائنوسار کا ڈھانچہ خریدلیا

ناک سے دم تک ڈائنوسار کی لمبائی 11 فٹ اور 27 فٹ ہے


ویب ڈیسک July 20, 2024
[فائل-فوٹو]

ایک ارب پتی نے 44.6 ملین ڈالر میں "Apex" کے نام سے سٹیگوسورس ڈائنوسار کے مکمل ڈھانچے کو خرید لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق Citadel LLC کے بانی اور سی ای او کین گریفن نے سٹیگوسورس کے کنکال (ڈھانچے) کو اس کے تخمینے جو کہ 6 سے 6 ملین ڈالرز تھا، سے تقریباً دس گنا زیادہ ادائیگی کرکے خرید لیا ہے۔

نیلام گھر نے پہلی بار 10 جولائی کو 150 ملین سال پرانی باقیات کو مارکیٹ میں آنے والا بہترین سٹیگوسورس کنکال کے طور پر بیان کیا تھا۔ اسے کولوراڈو میں ایک ماہر حیاتیات کے ذریعہ 2022 میں دریافت کیا گیا تھا۔ کنکال میں کل 319 فوسل ہڈیوں کے نمونوں میں سے 254 نمونے شامل ہیں۔

ناک سے دم تک ڈائنوسار کی لمبائی 11 فٹ اور 27 فٹ ہے۔ یہ جانور اپنی نسل کے لحاظ سے بڑا تھا جبکہ یہ دیگر ڈائنوسارز کے مقابلے میں زیادہ عرصے تک بھی زندہ رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں