کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے 2 ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

اورنگی ٹاؤن نمبر ایک میں دونوں اہلکار معمول کی ڈیوٹی انمام دے رہے تھے کہ اس دوران مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی

جاں بحق اہلکاروں میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور کانسٹیبل شامل ہیں، فوٹو: فائل

اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر ایک میں قطر اسپتال کے قریب 2 ٹریفک پولیس اہلکار اپنی معمول کی ڈیوٹی پر تعینات تھے کہ اس دوران نامعلوم مسلح ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئےاسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

جاں بحق اہلکاروں میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور کانسٹیبل شامل ہیں جن کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ پولیس نے واقعے کےبعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
Load Next Story