اسرائیل میں امریکی سفارتخانے کے قریب ڈرون حملہ ایک شخص ہلاک

ڈرون کی اسرائیلی فضائی حدود میں آمد کا پتا نہیں چلا، اسرائیلی فوجی ترجمان


ویب ڈیسک July 19, 2024
ڈرون حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے:فوٹو:رائٹرز

اسرائیل کے شہر تل ابیب میں امریکی سفارت خانے کے قریب ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں امریکا کے سفارت خانے کے قریب زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوجی ترجمان نے بیان میں کہا کہ دھماکا ڈرون حملے کے باعث ہوا۔ ڈرون کی اسرائیلی فضائی حدود میں آمد کا پتا نہیں چلا۔ ڈرون حملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کررہے ہیں۔ جنگی طیاروں نے اسرائیلی فضائی حدود کی نگرانی بڑھا دی ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے کے دھماکے سے متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں