ماڑی مائننگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کو معدنیات کی تلاش کا لائسنس مل گیا

ماڑی مائننگ کمپنی، ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کا ذیلی ادارہ ہے


ویب ڈیسک July 19, 2024
فائل فوٹو

ماڑی مائننگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں معدنیات کی تلاش کے لیے دو ایکسپلوریشن لائسنس حاصل کر لیے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل مائنز اینڈ منرلز بلوچستان کی جانب سے جاری کیے گئے لائسنس بالترتیب 501 مربع کلومیٹر اور 513 مربع کلومیٹر کے رقبہ پر مرکوز ہیں۔

ماڑی مائننگ کمپنی، ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کا ذیلی ادارہ ہے جسے حال ہی میں قائم کیا گیا ہے۔

ماڑی پیٹرولیم ملک میں قدرتی گیس حاصل کرنے والا دوسرا بڑا ادارہ ہے جو سندھ میں ماڑی گیس فیلڈ ڈہرکی کے سب سے بڑے گیس ذخائر کو چلا رہا ہے۔ ماڑی پیٹرولیم تیل و گیس کی تلاش و پیداواری کمپنی ہے جس کی تلاش کی کامیابی کا تناسب 70 فیصد ہے جو دیگر قومی و بین الاقوامی کمپنیوں سے کئی گنا بہتر ہے۔

بلوچستان معدنیات اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے جہاں ایس آئی ایف سی کی کوششوں کے باعث اس میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے۔

نئے لائسنسوں کی فراہمی ماڑی مائننگ کی کان کنی کے منصوبوں اور پاکستان کے معدنی شعبے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

اس سے پہلے نیشنل ریسورسز لمیٹڈ، جو ریلائنس کموڈٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کا ذیلی ادارہ ہے، نے ضلع چاغی میں معدنیات کی تلاش کا لائسنس حاصل کیا۔

ایس آئی ایف سی ملک میں توانائی کے بحران کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس حوالے سے اس کی مثبت کوششیں آنے والے سالوں میں بہتر نتائج دیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں