کراچی سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم عمان سے گرفتار

پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم کاظم علی سال 2022 میں قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا


ویب ڈیسک July 19, 2024
فوٹو : ایف آئی اے کراچی

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کو عمان سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو عمان سے گرفتار کر کے کراچی ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔

پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم کاظم علی سال 2022 میں قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ صدر سیالکوٹ میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا، ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول عمان کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔