دنیا بھر میں گستاخانہ فلم کے خلاف مظاہرے اور احتجاج جاری

عراق، انڈونیشیا، ملائیشیا اور فلسطین میں بھی گستاخانہ فلم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔


ویب ڈیسک September 21, 2012
عراق کے شہر بصرہ میں بھی توہین آمیز فلم کے خلاف بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا۔ فوٹو: اے ایف پی

مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر میں دختران ملت کی خواتین نے گستاخانہ فلم کے خلاف ریلی نکالی جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

خواتین نے امریکہ اوربھارت کے خلاف نعرے لگائے، پولیس نے ریلی کے شرکاء کو منتشر کرنے کے لیےشدید شیلنگ کی۔

عراق کے شہر بصرہ میں بھی توہین آمیز فلم کے خلاف بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا، مظاہرین نے امریکی اور اسرائیلی پرچم نذر آتش کیےاورمطالبہ کیا کہ گستاخانہ فلم پر فوری پابندی لگائی جائے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھی متنازعہ فلم کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ امریکا گستاخانہ فلم بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرئے۔ مظاہرے میں شریک لوگوں نے امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

عراق، انڈونیشیا، ملائیشیا اور فلسطین میں بھی گستاخانہ فلم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں