چین نے زمینی سروے کیلئے نئی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دی
یہ لانچ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 528 واں فلائٹ مشن تھا
چین نے شمالی چین کے صوبہ شانزی میں واقع تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے زمین کی نگرانی کرنے والا ایک نیا مشاہداتی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق Gaofen-11 05 سیٹلائٹ کو دارالحکومت بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح 11:03 بجے لانگ مارچ-4B کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا جو کہ منصوبہ بند مدار میں کامیابی سے داخل ہوا۔
اس سیٹلائٹ کو زمین کے سروے، شہری منصوبہ بندی، سڑکوں کے نیٹ ورک کے ڈیزائنز، فصلوں کی پیداوار اور قدرتی آفات سے نجات سمیت مختلف شعبوں میں استعمال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ لانچ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 528 واں فلائٹ مشن تھا۔