شاہین کا کوچز سے جھگڑا کیا ٹیم مینجمنٹ واقعہ کی ذمہ دار ہے

سابق کپتان سلمان بٹ نے واقعہ پر لب کشائی کردی


ویب ڈیسک July 19, 2024
سابق کپتان سلمان بٹ نے واقعہ پر لب کشائی کردی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے ٹی20 ورلڈکپ میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے لیجنڈ کرکٹر کیساتھ جھگڑے کے معاملے پر لب کشائی کردی۔

مقامی اسپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان و کمنٹیٹر سلمان بٹ نے ٹی20 ورلڈکپ کے دوران شاہین شاہ آفریدی اور لیجنڈری بیٹر محمد یوسف کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے کا ذمہ دار ٹیم مینجمنٹ کو قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ "اگر انتظامیہ سمجھتی تھی کہ شاہین انکے منصوبوں پر عمل درآمد نہیں کررہے تو ایکشن لینا چاہیے تھا یا انکی جگہ کسی اور کا انتخاب کرنا چاہیے تھا۔

مزید پڑھیں: شاہین نے کوچز سے نامناسب رویہ کیوں رکھا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

سابق کرکٹر نے سوال اٹھایا کہ بھارتی تنخواہوں کیساتھ (بڑے ناموں) کی تقرری کا کیا فائدہ جب وہ ٹیم میں نظم و ضبط نہ کرواسکیں، مینجمنٹ کا کام شکایت کرنا نہیں بلکہ کارروائی کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: 2 سابق کرکٹرز شاہین، بابراعظم، رضوان کے اختلافات دور کرنے کیلئے متحرک

حالیہ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا تاہم بعدازاں فاسٹ بولر نے لیجنڈری کرکٹر سے معذرت کرلی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔