سوناکشی نے ظہیر سے شادی کیلئے والد کو کیسے راضی کیا اداکارہ نے بتادیا

والد کو ظہیر اقبال کے بارے میں بتاتے ہوئے بہت گھبرا رہی تھی، اداکارہ


ویب ڈیسک July 19, 2024
سوناکشی سنہا نے 23 جون کو اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی کی : فوٹو : بھارتی میڈیا

مسلمان دوست کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ وہ اپنے والد شتروگھن سنہا کو ظہیر اقبال سے اپنی شادی کی خواہش کے بارے میں بتاتے ہوئے بہت گھبرائی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا اور اُن کے شوہر ظہیر اقبال نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ اُنہوں نے کس طرح سینیئر اداکار شتروگھن سنہا کو شادی کے لیے راضی کیا تھا۔

سوناکشی سنہا نے کہا کہ میں اپنے والد کو ظہیر اقبال کے بارے میں بتاتے ہوئے بہت گھبرا رہی تھی، مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ میں کس طرح اپنی خواہش کا اظہار کروں، مجھے لگا تھا کہ والد یہ سُن کر شدید غصے ہوجائیں گے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے گھبراہٹ کے عالم میں خود کو پُرسکون کرنے کی کوشش کی اور پھر والد کے پاس جاکر اُن سے پوچھا کہ کیا آپ میری شادی کے بارے میں فکرمند نہیں؟ کیونکہ آپ نے کبھی اس بارے میں بات نہیں کی۔

مزید پڑھیں: سوناکشی نے اپنے ولیمے پر سلمان خان کو گلے لگایا، ویڈیو وائرل

اُنہوں نے کہا کہ میرے سوال کے جواب میں والد نے کہا کہ میں نے تمہاری ماں سے بولا ہے کہ شادی کے بارے میں اپنی بیٹی (سوناکشی) سے اُس کی خواہش پوچھو۔

سوناکشی سنہا نے کہا کہ والد کی بات سُن کر میں نے کہا کہ پاپا! میری زندگی میں ظہیر نام کا ایک لڑکا ہے جس پر اُنہوں نے کہا کہ ہاں! میں نے میڈیا میں پڑھا تھا، اب تم لوگ بڑے ہوگئے ہو، اپنی زندگی کے فیصلے خود کرسکتے ہو۔

اداکارہ نے کہا کہ پھر پاپا نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جب دولہا دلہن راضی ہیں تو کیا کرے گا قاضی۔

مزید پڑھیں: سوناکشی سنہا نے شادی پر اپنی والدہ کی 44 سال پُرانی ساڑھی پہنی؟

اُنہوں نے مزید کہا کہ والد کے ردعمل نے مجھے بہت خوش، پُرسکون اور مطمئن کیا، اُس دن میں نے ظہیر اقبال کو حاصل کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال گزشتہ 7 سال سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے اور گزشتہ ماہ 23 جون کو دونوں نے اپنے اہلخانہ اور چند قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں