عفت عُمر کی بیٹی نے انگریز لڑکے سے منگنی کرلی

میں باضابطہ طور پر ساس بن گئی ہوں، اداکارہ


ویب ڈیسک July 19, 2024
عفت عُمر نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی منگنی کی تصاویر جاری کیں : فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان عفت عُمر نے اپنی بیٹی نور جہاں کی منگنی کی تصاویر جاری کردیں۔

عفت عمر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر بیٹی کی منگنی کی چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں پہلی تصویر میں اُن کی بیٹی نور جہاں اور ہونے والے داماد کا ہاتھ دکھایا گیا ہے۔

دیگر تصاویر میں عفت عُمر کی بیٹی کو مغربی طرز کے لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اُن کے بیٹی کے منگیتر پینٹ سوٹ میں ملبوس ہیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں داماد کا نام اور دیگر تفصیلات شیئر نہیں کیں تاہم تصاویر دیکھ کر لگ رہا ہے کہ اُن کی بیٹی نور جہاں نے انگریز شخص سے منگنی کی ہے۔

عفت عمر نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میری چھوٹی سی بیٹی کی منگنی ہوگئی ہے اور میں اب باضابطہ طور پر ساس بن گئی ہوں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا صارفین کے منفی تبصرے سے بچنے کے لیے اپنی پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بھی بند کردیا ہے۔


اس کے علاوہ عفت عمر نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی اور داماد کی ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں اس نئے جوڑے کو مختلف پوز دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

عفت عمر نے پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ اُن تمام لوگوں کا شکریہ، جو میری بیٹی کی منگنی کے لیے مبارکباد دے رہے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔






واضح رہے کہ مئی 2023 میں عفت عمر کی بیٹی نور جہاں نے نیو یارک کی کارنیل یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں