نائجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے حملوں میں 54 افراد ہلاک متعدد زخمی

فوج کو حملے کی بروقت اطلاع کردی گئی تھی تاہم انہوں نے متاثرہ علاقوں میں جانے کی زحمت تک گوارہ نہ کی،حکومتی ترجمان

بوکو حرام کے مسلح افراد اپریل سے اب تک 300 سے زائد لڑکیوں اور خواتین کو بھی اغوا کر چکے ہیں۔ فائل فوٹو

ABBOTABAD:
نائجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے حملوں میں 54 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

سرکاری حکام کے مطابق بوکوحرام کے مسلح افراد نے چیبوک کے 4 دہیاتوں میں حملہ کردیا جس کے تنیجے میں 54 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ان حملوں میں 4 چرچز بھی کو نشانہ بنایا گیا، حملے کے دوران کئی افراد کو گھروں سے نکال کر گولی ماری گئی۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ مسلح افراد نے اتوار کو 4 چرچز پر دستی بموں سےاس وقت حملہ کیا جب لوگ اپنی عبادت میں مصروف تھے، چیبوک کا وہی علاقہ ہے جہاں سے بوکو حرام کے مسلح جنگجوؤں نے 200 لڑکیوں کو اپریل میں اغوا کیا تھا۔


حکومت کے ترجمان مائیک اومری نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فوج کو حملے کی بروقت اطلاع کردی گئی تھی تاہم انہوں نے متاثرہ علاقوں میں جانے کی زحمت تک گوارہ نہ کی۔

واضح رہے کہ نائجیریا میں گذشتہ کئی ماہ سے بوکو حرام کی کارروائیاں شدت اختیار کرچکی ہیں، اپریل سے اب تک وہ 300 سے زائد لڑکیوں اور خواتین کو اغوا کر چکے ہیں جبکہ ان کے حملوں میں سیکڑوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں تاہم حکومت بوکوحرام کے سامنے مکمل طورپر بے بس نظر آتی ہے اور اب تک اس تنظیم کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی بھی نہیں کی گئی۔
Load Next Story