مریم نواز کو پی ٹی آئی کے منصوبے دیکھنے کے لیے خیبر پختونخوا آنے کی دعوت

راج کماری تعصب کی عینک اتار کر وہ منصوبے دیکھیں جس کی بنا پر عوام نے تیسری بار پی ٹی آئی کو منتخب کیا، بیرسٹر سیف

(فوٹو: فائل)

بیرسٹر سیف نے مریم نواز کو پی ٹی آئی کے منصوبے دیکھنے کے لیے خیبر پختونخوا آنے کی دعوت دے دی۔



مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ راج کماری مریم نواز کو تعصب کی عینک اتار کر خیبر پختون خوا کا دورہ کرنے کی دعوت دے رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو وہ تمام منصوبے دکھادیں گے جس کی بنا پر عوام نے تیسری بار پی ٹی آئی کو منتخب کیا ہے۔ خیبر پختون خوا کی سیاسی روایت میں ایک سے زیادہ کسی بھی پارٹی کو موقع نہیں دیا گیا ہے۔ صوبے میں ترقیاتی سفر کی بدولت پنجاب سمیت پورے پاکستان سے مسلم لیگ ن کا صفایا ہوگیا ہے۔


بیرستر سیف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اب صرف فارم 47 کے سہارے پر چلنے والی جماعت بن چکی ہے۔ مریم نواز اپنے والد کی روش پر چل کر سپریم کورٹ پر حملہ آور ہونے کی کوشش کررہی ہے۔ یہ عدلیہ سے اپنے من پسند فیصلے لینے کے عادی ہیں۔ آزاد عدلیہ ان کی آنکھوں میں کھٹکتی ہے۔ مریم نواز آئین کی ان شقوں کا بھی مطالعہ کریں، جسے ان کے والد اور چچا پامال کررہے ہیں۔

Load Next Story