کراچی فارم ہاؤس کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر بچہ جاں بحق

بچے کی شناخت محمد یوسف کے نام سے ہوئی ، ریسکیو ذرائع


ویب ڈیسک July 19, 2024
ڈوبنے والا بچہ فیملی کے ساتھ پکنک منانے گیا تھا:فوٹو:فائل

کراچی کے گڈاپ ٹاؤن میں فارم ہاؤس کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر3 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

رسیکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا 3 سالہ بچہ فیملی کے ساتھ پکنک منانے گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں واقع فارم ہاؤس پر گیا تھا۔ بچہ سوئمنگ پول میں نہانے کے دوران ڈوب گیا جسے کوششوں کے باوجود بچایا نہیں جا سکا۔

جاں بحق بچے کی شناخت محمد یوسف کے نام سے ہوٸی۔ بچے کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے لیے لاش اہل خانہ کے سپرد کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں