تشدد کا شکار اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کا شوہر کیساتھ راضی نامہ ہوگیا

میں کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتی، اینکر پرسن


ویب ڈیسک July 19, 2024
10 جولائی کو عائشہ جہانزیب نے اپنے شوہر کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کروایا تھا : فوٹو : فائل

معروف ایکنر پرسن عائشہ جہانزیب اور اُن کے شوہر حارث علی کے درمیان راضی نامہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن عائشہ جہانزیب پر شوہر کی جانب سے تشدد کرنے کی کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

عائشہ جہانزیب نے وکیل عاصم ممتاز کے ہمراہ لاہور کی سیشن عدالت میں پیش ہوکر بیان قلمبند کروایا جہاں دونوں میاں بیوی کے درمیان راضی نامہ ہوگیا۔

دورانِ سماعت عدالت نے عائشہ جہانزیب سے پوچھا کہ چہرا دیکھ کر لگ رہا ہے یہ تو بہت ظلم ہوا ہے، کیا آپ اپنی مرضی سے آئی ہیں؟

عائشہ جہانزیب نے کہا کہ یہ جو بھی ہوا ہے بہت ظلم ہے کسی عورت کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے لیکن جو بھی معززین نے فیصلہ کیا ہے میں اس کو مانتی ہوں۔

مزید پڑھیں: ٹی وی اینکر عائشہ جہانزیب تشدد کیس، ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

اینکر پرسن نے کہا کہ میں کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتی ہوں، گواہان کی موجودگی میں یہ فیصلہ ہوا ہے۔

عائشہ جہانزیب کا بیان سُننے کے بعد عدالت نے کہا کہ یہ ضمانت کی حد تک منظور کیا جارہا ہے، بریت کا فیصلہ چالان پر ہوگا۔

واضح رہے کہ کینٹ کچہری عدالت نے ملزم حارث علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے جبکہ 10 جولائی کو عائشہ جہانزیب نے اپنے شوہر کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

مقدمے میں کہا گیا تھا کہ شوہر نے تین سے چار مرتبہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کیا اور کنپٹی پر پستول رکھ کر دھمکیاں دیں اور وقوعہ کے روز میرے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں