بجلی چوری کرپشن پر لیسکو کے 4 اہلکار برطرف

بجلی چوری میں ملوث صارفین اور اہلکاروں کو بلا تفریق سزائیں دی جا رہی ہیں، چیف ایگزیکیٹو لیسکو

اہلکاروں کو جرم ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کیا گیا:فوٹو:فائل

بجلی چوری اور کرپشن کے جرم میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) کے 4 اہلکاروں کو برطرف کردیا گیا۔

ترجمان لیسکو کے مطابق لیسکو کی برج اٹاری سب ڈویژن میں میٹر ریڈر مظہر حسین شاہ ،شیخوپورہ سب ڈویژن کے لائن مین عطا اللہ بجلی چوری اور کرپشن میں ملوث پائے گئے۔


ان اہلکاروں پر پر بجلی چوری اورکرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر ایکسئین کوٹ عبدالمالک نے محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے نوکری سے برطرف کر دیا۔ دوسری جانب کریم پارک سب ڈویژن کے لائن مین شبیراحمد، اسسٹنٹ لائن مین ریاض خان پر بھی بجلی چوری اور کرپشن کے الزامات ثابت ہوگئے جس کے بعد انہیں برطرف کردیا گیا۔

چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت کے مطابق کرپشن اور بجلی چوری میں ملوث صارفین اور اہلکار میں فرق کئے بغیر سزائیں دی جا رہی ہیں۔ بجلی چور ملک و قوم کا دشمن ہے ۔ لیسکو ریجن سے کرپشن اور بجلی چوری کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
Load Next Story