پہلا چار روزہ میچ محمد ہریرہ کی سنچری شاہینز نے 375 رنز بنالیے

بنگلادیش اے بالرز پہلے روز پاکستان شاہینز کی محض 2 وکٹیں لے سکے


ویب ڈیسک July 19, 2024
بنگلادیش اے بالرز پہلے روز پاکستان شاہینز کی محض 2 وکٹیں لے سکے (فوٹو: این ٹی کرکٹ)

پاکستان شاہینز نے بنگلادیش کیخلاف پہلے چار روزہ میچ میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 375 رنز بنالیے۔

ڈارون کے کے ڈی ایکس سی ایرینا میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان شاہینز نے بیٹرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت بنگلہ دیش اے کے خلاف پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 375 بنائے ہیں، پہلے روز محمد ہریرہ 161 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ صاحبزادہ فرحان 66، عمر امین 54 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کامران غلام 74 رنز بناکر ہریرہ کیساتھ کریز پر موجود ہیں، دونوں نے 123 رنز کی پارٹنرشپ قائم کررکھی ہے۔

مزید پڑھیں: دورہ آسٹریلیا؛ حارث وائٹ بال میں شاہینز کے کپتان مقرر

بنگلادیش اے کی جانب سے ریپون مونڈل نے 59 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دیگر بالرز وکٹیں لینے میں ناکام رہے۔

قبل ازیں میچ میں بنگلادیش اے نے ٹاس جیت کر پاکستان شاہینز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان شاہینز اسوقت آسٹریلیا کے دورے پر ہے، وہ ڈارون میں بنگلہ دیش اے کے خلاف 2 چار روزہ میچ کھیلنے کے بعد 2 ون ڈے اور ٹاپ اینڈ ٹی20 سیریز بھی کھیلے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں