ایم کیوایم نے 6 جولائی کے جلسے کیلئے کراچی کی انتظامیہ سے اجازت طلب کرلی

رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے کمشنر کراچی کے دفتر میں مزار قائد سے متصل گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دی


ویب ڈیسک June 30, 2014
الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کو فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے جلسہ منعقد کرنے کی ہدایت کی تھی،فوٹو:فائل

ایم کیوایم نے 6 جولائی کے جلسے کے لیے شہری انتظامیہ کو جگہ کی درخواست دے دی۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں 6 جولائی کو پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقد کیے جانے والے جلسے کی شہری انتظامیہ سے اجازت طلب کرلی ہے۔ ایم کیو ایم کےرکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے کمشنر کراچی شعیب صدیقی کے دفتر میں مزار قائد سے متصل گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت اور جگہ کے لئے درخواست جمع کرائی جبکہ اس موقع پر ایم کیوایم نے شہری انتظامیہ سے جلسے کے لئے سکیورٹی فراہم کرنے کی بھی درخواست کی۔

واضح رہےکہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی تھی کہ تمام مصروفیات ترک کرکے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن پر مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے جلسہ منعقد کیا جائے جس میں تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں