شیرافضل مروت کے وارنٹ گرفتاری معطل

شیر افضل مروت کے عدالت میں عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے


ویب ڈیسک July 19, 2024
عدالت جب بلائے گی حاضر ہوں گا،شیرافضل مروت:فوٹو:فائل

راولپنڈی کی عدالت نے شیر افضل مروت کے وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے۔

سول جج ڈاکٹر ممتاز ہنجرا نے شیر افضل مروت کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ شیرافضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔ شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ مصروفیت اور چالان پیش نہ ہونے کے باعث عدالت میں حاضر نہیں ہوسکا۔آئندہ تاریخ پر بھی عدالت میں پیش ہوں گا۔ عدالت نے کہا کہ فوجداری کیس ہے پیش ہونا ضروری ہے۔

شیرافضل مروت کی غیرحاضری پر عدالت نے 13 جولائی کو وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ عدالت نے آج کی سماعت میں شیرافضل مروت کو 30 جولائی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا اور عدم پیشی پروارنٹ گرفتاری بحال ہونے کا حکم دیا تھا۔ شیرافضل مروت پر بغیر منظوری تعمیرات کا کیس درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔