سابق رکن قومی اسمبلی کا نام نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ میں ڈال دیا گیا

عدالت نے ایف آئی اے اور ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ سے جواب طلب کرلیا


ویب ڈیسک July 19, 2024
عدالت نے ایف آئی اے اور ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ سے جواب طلب کرلیا (فوٹو: فائل)

سندھ ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان کا نام پاکستان نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ کو نوٹس جاری کردیئے۔

سندھ ہائیکورٹ میں جمعہ کے روز سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے موقف دیا کہ ایف آئی اے نے سابق رکن قومی اسمبلی کانام پی این آئی ایل میں ڈال دیا ہے جبکہ فہیم خان نے تمام مقدمات میں ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ فہیم خان کا پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے، جس پر عدالت نے ایف آئی اے اور ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 7 اگست تک جواب طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں