بین الصوبائی درآمدات و برآمدات پر ٹیکس کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

درآمدات اور برآمدات پر ٹیکس لینا وفاقی معاملہ ہے، صوبہ غیر قانونی طور پر 2 فیصد ٹیکس وصول کرہا ہے،د رخواست گزار


ویب ڈیسک July 19, 2024
(فوٹو: فائل)

ہائی کورٹ نے بین الصوبائی درآمدات و برآمدات پر صوبائی ٹیکس کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔


درآمدات اور برآمدات پر صوبائی ٹیکس کے خلاف درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ بین الصوبائی درآمدات اور برآمدات پر صوبائی ٹیکس نہیں بنتا۔


درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ درآمدات اور برآمدات پر ٹیکس لینا وفاقی معاملہ ہے۔ صوبہ غیر قانونی 2 فیصد ٹیکس وصول کرہا ہے۔ سپریم کورٹ فیصلے کے تحت تاجر ایک فیصد وفاقی ٹیکس دے رہے ہیں۔


عدالت نے استفسار کیا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد بھی کیا یہ اختیار صوبے کا نہیں ہے؟، جس پر وکیل نے بتایا کہ گڈز امپورٹ ٹیکس عائد کرنا آرٹیکل 151 کی خلاف ورزی ہے۔


بعد ازاں عدالت نے کیپرا سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا ۔ عدالت نے آئندہ سماعت اگست کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں