کراچی نامعلوم ملزمان نے 25 سالہ پولیس اہلکار کو قتل کردیا رائفل چھین کر فرار

مقتول کو فوری طور پر ریسکیو کرکے نجی اسپتال لایا گیا تاہم ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی


ویب ڈیسک July 19, 2024
مقتول کو فوری طور پر ریسکیو کرکے نجی اسپتال لایا گیا تاہم ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی (فوٹو: فائل)

کراچی کے ضلع وسطی کے علاقے واٹر پمپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ثمن آباد تھانے کا سپاہی 25 سالہ محمد یوسف نائٹ ڈیوٹی ختم کرکے تھانے میں اسلحہ جمع کرانے جارہا تھا جیسے ہی وہ واٹر پمپ کے قریب پہنچا نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سپاہی کو سینے پر ایک گولی پیوست ہوئی اور اس نے موقع پر ہی دم توڑ گیا، ملزمان جاتے ہوئے اس کی ایس ایم جی رائفل بھی چھین کر لے گئے۔

مقتول کو فوری طور پر ریسکیو کرکے نجی اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا ہے، جہاں ڈاکٹرز نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

جائے وقوعہ سے 30 بور پسٹل کے تین خول ملے ہیں خول کو تحویل میں لیکر لیبارٹری کے لیے بھیج دیئے گئے۔

مقتول کے والد محمد حنیف نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ مقتول غیر شادی شدہ اور ساڑھے 3 سال قبل پولیس میں بھرتی ہوا تھا وہ منگھوپیر کے رہائشی ہیں گارڈن ہیڈ کوارٹر میں نمازے جنازہ ادا کی گئی۔

یاد رہے کہ چند دن قبل بھی ڈیفنس لائیربری کے قریب ملزمان سپاہی سے اسلحہ چھین لیا تھا جبکہ مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔

ایس ایچ او ڈیفنس کے مطابق دونوں واقعات کی کڑی آپس میں نہیں ملتی اس کے باوجود ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں