نظرثانی اپیل اور پی ٹی آئی پر پابندی ن لیگ کے وفد کی صدر مملکت سے ملاقات

ایوان صدر میں جاری ملاقات میں ایاز صادق، اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل اور دیگر شامل


ویب ڈیسک July 19, 2024
فوٹو فائل

ن لیگ نے پی ٹی آئی پر پابندی اور مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی اپیل کے لیے صدر مملکت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ن لیگ کا وفد ایوان صدر پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل اور پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے سے متعلق صدر مملکت آصف زرداری سے مل کر انہیں اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج ن لیگ کی قانونی ٹیم صدر زرداری کو اس حوالے سے بریفنگ دے گی جس کے لیے حکومتی وفد ایوان صدر پہنچ گیا، وفد میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل اور دیگر شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |